حنا نصر اللہ اور اسد کشور کی آوازوں میں نغمہ ریکارڈ

حنا نصر اللہ اور اسد کشور کی آوازوں میں نغمہ ریکارڈ

لاہور(فلم رپورٹر)پاک چین دوستی کے حوالے سے گزشتہ روز ریڈیو پاکستان کے لئے موسیقار مجاہد حسین کے سٹوڈیو میں حنا نصر اللہ اور اسد کشور کی آوازوں میں ایک نغمہ ریکارڈ کیا گیا ۔اس نغمہ کے شاعر ناصر بشیر اور موسیقار مجاہد حسین ہیں۔یہ نغمہ ریڈیو پاکستان کے تمام سٹینشز سے نشر کیا جائے گا اس کے علاوہ یہ نغمہ چین کے صدر کی پاکستان آمد کے موقع پر بھی چلایا جائے گا۔اس کے پروڈیوسر سید شہوار حیدر ہیں جن کاکہنا ہے کہ یہ نغمہ بہت زیاد ہ کامیابی حاصل کرے گا اور اس کو ہم نے بہت محنت سے تیار کیا ہے اور سب کی محنت ضرور رنگ لیکر آئے گی۔

مزید : کلچر