میری کامیابی کے پیچھے میرے استادو ں کا ہاتھ ہے ،عائشہ خان
لاہور( کلچرل رپورٹر) پشاور سے مستقل لاہور شفٹ ہوچکی ہو ں میں نے افغاستان اور پشاور میں بہت سے ڈرامے کیے ہیں میری کامیابی کے پیچھے میرے استادو ں کا ہاتھ ہے میں اپنے سینئرز کی بہت عزت کرتی ہوں اور ان کے لئے ہمیشہ دعا ئیں ان کے ساتھ ہیں عائشہ خان نے روزنامہ پاکستان کو ایک انٹریودیتے ہوئے بتایاکہ میں زندگی میں بہت بڑی کامیابی کے لئے بہت زیادہ محنت پر یقین رکھتی ہو۔کامیابی کے لئے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا وہ لوگ جو خود کو کسی بھی فیلڈ میں کامیاب کروانا چاہتے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ اس فیلڈ کا پورا نالج ہونا چاہئے اور اس کے مطلق خود کو اچھی طرح تیارکرکے آئیں مجھے کافی پروجیکٹ کی آفر ہورہی ہے جس میں ماڈلنگ ور اداکاری ہے میں ایک ایسی اچھی آفر کے انتظار میں ہوں جو مستقبل میں میرا اور کیرئیر تباہ نہ کریں مجھے ڈانس میں بھی مہارت حاصل ہے سٹیج ڈراموں میں اکثر ڈانس کیے ہیں۔ ایک سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اچھے برے لوگ ہرفیلڈ میں ہوتے ہے مگر مجھے شوبز کی فیلڈ میں اچھے لوگوں سے واسطہ پڑا ہے جس سے میرے کام کرنے کا حوصلہ ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں شوبز کی فیلڈ کوبہت براسمجھا جاتاتھالیکن پڑھے لکھے لوگو ں کی شوبز میں آمد سے ماحول بہت اچھاہوگیاہے اس فیلڈ میں اچھے لوگ ہیں انہیں دیکھ کر حوصلہ افزائی ملی ہے شادی کے حوالے سے کہا کہ جہاں میرے والدین کرے گے وہی کرونگی۔