یمی گوتم میک اپ کے بغیربھی خوبصورت لگتی ہیں،ورون دھوون

یمی گوتم میک اپ کے بغیربھی خوبصورت لگتی ہیں،ورون دھوون
یمی گوتم میک اپ کے بغیربھی خوبصورت لگتی ہیں،ورون دھوون

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 ممبئی(نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار ورون دھوون نے کہا کہ بالی وڈ اداکارہ یمی گوتم بناء میک اپ کے بھی خوبصورت لگتی ہیں۔بالی ووڈ اداکار ورون دھوون نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ دنیا میں چند ہی اداکارائیں ہیں جو بناء میک اپ کے بھی خوبصورت دکھائی دیتی ہیں،ان اداکاراؤں میں یمی گوتم بھی شامل ہیں جو بغیر میک اپ بھی کمال کی نظر آتی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ اچھی صورت کے ساتھ وہ اچھے دل کی بھی مالک ہیں جن میں کمال کی اداکارانہ صلاحیتیں بھی موجود ہیں،ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بے حد اچھا رہا۔ فلم ’’بدلا پور‘‘میں کردار کے حوالے سے اداکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سے قبل کبھی سنجیدہ کردار نہیں نبھایا،یہ پہلی بار ہے کہ وہ چاکلیٹ ہیرو سے ہٹ کر فلم میں کوئی کردار نبھا رہے ہیں۔ وہ ہدایتکار سری رام راگھاؤان کے مشکور ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کیا ۔ فلم جلد ہی ریلیز ہوجائیگی۔

مزید : کلچر