قومی بین الصوبائی کلچرل ہم آہنگی شام کا اہتمام

قومی بین الصوبائی کلچرل ہم آہنگی شام کا اہتمام

 لاہور(فلم رپورٹر)وزارتِ اطلاعات و ثقافت پنجاب کی طرف سے پلاک میں کشمیر ڈے کے حوالے سے بلتستان سے آئے ہوئے مہمان شاعروں کے ساتھ قومی بین الصوبائی کلچرل ہم آہنگی شام کا اہتمام کیا گیا جس میں بلتستان سے احسان علی دانش ، عباس جرات ، رضا بیگ گھائل جبکہ امریکہ سے ناہید ورک ، انگلینڈ سے ڈاکٹر نذیر حسین، ملک کے نامور دانشوروں ڈاکٹر اجمل نیازی، ناصر زیدی، رخسانہ نور، ڈاکٹر غافر شہزاد، عدیل برکی، عدل منہاس لاہوری، ڈاکٹر سعادت اللہ ثاقب، فراست بخاری،ضیا اللہ رانا، علی رضا کاظمی، شاہین بھٹی، اسلم جاوید ہاشمی، شاہد نوشاہی،نبیل نجم،زاہدہ راؤ، ذوالفقار آزاد، خاقان حیدر غازی اور ڈاکٹر صغرا صدف نے اپنا کلام پیش کیا۔ ، تنویر عباس وائس چئیر مین پنجاب امن کمیٹی نے یوم کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بین الصوبائی ہم آہنگی پر زور دیا۔اس تقریب میں مرکزی پنجاب سمیت جنوبی پنجاب ، پوٹھوہار، کشمیری ، ہندکو ، بلتی اوراردوزبان کے شاعروں نے اپنے کلام میں اس عزم کا اظہار کیا کے معاشرے میں پھیلی مذہبی شدت پسندی اور رجعت پسندانہ رویوں میں تبدیلی قیام امن کے لیے ضروری ہے۔لاہور میں زیرِ تعلیم کشمیر اور بلتستان سے تعلق رکھنے طالبعلموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اور ملک میں امن ، رواداری اور قومی ہم آہنگی کی فضا پیدا کرنے میں اپنی بھرپور کوششوں کو بروئے کار لانے کا عزم کیا۔

مزید : کلچر