صائمہ اور سید نور کراچی چلے گئے

صائمہ اور سید نور کراچی چلے گئے

 لاہور (این این آئی ) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکارہ صائمہ نور اور ہدایتکار سید نور کراچی چلے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ صائمہ نور کراچی میں دو ہفتے قیام کریں گی جس کے دوارن وہ کمرشلز کے علاوہ ٹی وی ڈراموں کی ریکارڈنگ میں بھی حصہ لیں گی جبکہ ہدایتکار سید نور کایہ دورہ نجی نوعیت کا ہے۔ جس میں وہ اپنے دوستوں اورشوبز کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی ۔

مزید : کلچر