فلموں میں بڑے کردار اداکرنا چاہتی ہوں، منیشا کوئرالا

فلموں میں بڑے کردار اداکرنا چاہتی ہوں، منیشا کوئرالا
فلموں میں بڑے کردار اداکرنا چاہتی ہوں، منیشا کوئرالا

  

 ممبئی( نیٹ نیوز)بیماری سے نجات پانے کے بعد منیشا کوئرالا اب اداکاری کے لئے بے صبری سے انتظار کر رہی ہیں، لیکن وہ چھوٹے کردار کے لئے تیار نہیں ہیں. منیشا نے کہا، \"میں خود کو پردے پر دیکھنا چاہتی ہوں، لیکن اچھی سکرپٹ، اچھے اداکاروں اور اچھے ہدایت کار کے ساتھ. میرے پاس بہت تجاویز ہیں، لیکن وہ چھوٹے کردار کے ہیں. میں وہ نہیں کروں گی، مجھے اس میں دلچسپی نہیں ہے میں نے مستقبل میں صرف اس فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں میرا کرداراہمیت کاحامل ہوگا میں نے ہمیشہ فلم سائن کرنے سے قبل اس کی کہانی پڑھی ہے او ر اس وجہ سے اب تک جتنی بھی فلموں میں کام کیاہے شائقین نے اس کو بہت پسند کیا ہے ۔

مزید : کلچر