گلوکار جواد احمد کی تنظیم ’’کے زیرِاہتمام ’’برابری تھیٹر‘‘کے آڈیشنز کا آغاز

گلوکار جواد احمد کی تنظیم ’’کے زیرِاہتمام ’’برابری تھیٹر‘‘کے آڈیشنز کا ...
گلوکار جواد احمد کی تنظیم ’’کے زیرِاہتمام ’’برابری تھیٹر‘‘کے آڈیشنز کا آغاز

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (فلم رپورٹر) ملک کے نامور گلوکار جواد احمد کی تنظیم ’’انٹرنیشنل یوتھ اینڈ ورکرز موومنٹ‘‘ کے زیرِاہتمام ’’برابری تھیٹر‘‘کے آڈیشنز کا آغاز کر دیا گیا ۔ جواد احمد کی تنظیم ’’انٹرنیشنل یوتھ اینڈ ورکرز موومنٹ‘‘ جو کہ سماج سے طبقاتی نظام کے خاتمے اور ایک غیر طبقاتی سماج کی تعمیر کی لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ اس کے لئے پہلے سے ہی طالب علموں ، نوجوانوں ، مزدوروں ، کسانوں، محنت کشوں کو ملک بھر میں منظم کیا جارہا ہے۔ ’’انٹرنیشنل یوتھ اینڈ ورکرز موومنٹ‘‘ کے نظریات کو تقویت دینے اور مقاصد کے حصول کے لئے حال ہی میں تنظیم نے ’’برابری تھیٹر‘‘ کے نام سے ایک تھیٹر گروپ کی بنیاد رکھی ہے۔

س سلسلے میں مورخہ 4فروری کو 11بجے صبح سے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں آڈیشنز کیے گئے، جہاں 50سے زائد طلباء و طالبات نے آڈیشنز دئیے۔ملک کے معروف فنکار اور ہدایت کار، ذوالفقار(ڈائریکٹر)،، ولی بخاری( فلم سٹار)، راؤ ریاض (رائٹر، پروڈیوسر، ڈائریکٹر) ، عثمان غنی (پروڈیوسر)نے ججز کے فرائض انجام دئیے۔آڈیشنز کا اگلا مرحلہ سپیرئیر یونیورسٹی میں 11فروری کو ہو گا۔

مزید : کلچر