آئیوری کوسٹ چوتھی بار افریقن نیشنز فٹبال کپ فائنل میں پہنچ گیا

آئیوری کوسٹ چوتھی بار افریقن نیشنز فٹبال کپ فائنل میں پہنچ گیا

 گنی (نیٹ نیوز) آئیوری کوسٹ کی ٹیم افریقن نیشنز فٹ بال کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ فاتح ٹیم نے عوامی جمہوریہ کانگو کو سیمی فائنل میں یک طرفہ مقابلے کے بعد 3-1 گولز سے زیر کر کے چوتھی بار فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ کوسٹ کی ٹیم اس سے قبل 1992ء، 2006ء اور 2012ء میں بھی ایونٹ کا فائنل کھیل چکی ہے اور اسے ایک بار چیمپئن بننے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔ باٹا، گنی میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں آئیوری کوسٹ کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف عوامی جمہوریہ کانگو کو با آسانی ایک کے مقابلے تین گولز سے زیر کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے یخی طور، گرینوہو اور ویلفرائیڈ نے گول سکورز کئے ٹیم نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ فائنل میں بھی اسی طرح عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی