جاپان کا کویت اور قطر میں شیڈول ٹیبل ٹینس ایونٹس سے دستبرداری کا اعلان

جاپان کا کویت اور قطر میں شیڈول ٹیبل ٹینس ایونٹس سے دستبرداری کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ٹوکیو( نیٹ نیوز) جاپان نے سیکیورٹی خدشات کے باعث کویت اور قطر میں شیڈول ٹیبل ٹینس ایونٹس سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ کویت اوپن 11 فروری سے جبکہ قطر اوپن 17 فروری سے شروع ہونا ہے۔ جاپان ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق شام میں انتہا پسندوں کے ہاتھوں دو جاپانی شہریوں کا قتل انتہائی سنگین معاملہ ہے، ہم اپنے کھلاڑیوں کو کویت اور قطر بھیج کر مشکل میں نہیں ڈال سکتے ۔ سلئے ہم نے عوامی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ایونٹس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔