مصباح الحق کو بھی فائٹنگ کپتان بن کر دکھانا ہو گا، شعیب اختر

مصباح الحق کو بھی فائٹنگ کپتان بن کر دکھانا ہو گا، شعیب اختر

 اسلام آباد (اے پی پی) راولپنڈی ایکپسریس شعیب اختر نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو چاہیے کہ بھارت کے خلاف میچ میں فتح کے بجائے تمام تر توجہ عالمی کپ جیتنے پر مرکوز رکھے، عالمی کپ کے دوران سینئرز کھلاڑیوں کا کردار اہم ہو گا اور مصباح الحق کو بھی فائٹنگ کپتان بن کر دکھانا ہو گا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرین شرٹس کو چاہیے کہ وہ گزشتہ ناکامیوں کو بھلا کر تمام تر توجہ اگلے میچوں پر مرکوز رکھے، میں سمجھتا ہوں کہ ایک دو میچوں میں فتوحات کے بعد ٹیم کی کھوئی ہوئی فارم واپس لوٹ آئے گی اور اس سے ہمیں بہترین نتائج ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم بھارت کے خلاف میچ ہار بھی جاتی ہے تو کوئی مسئلہ نہیں، کھلاڑیوں کو عالمی ٹائٹل کے حصول کو ہدف بنانا چاہیے، میگا ایونٹ کے دوران اچھے نتائج کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو فرنٹ پر کھیلنا ہو گا۔ ، میچ میں کامیابی کیلئے کسی ایک کھلاڑی پر انحصار کرنا بے وقوفی ہو گی، فتوحات سمیٹنے کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہو گی۔ ان کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کی فارم پلس پوائنٹ ہے تاہم انہیں فائٹنگ کپتان بن کر دکھانا ہو گا، اس کے علاوہ سینئر کھلاڑی یاد رکھیں کہ یہ ان کا آخری ورلڈ کپ ہے اسلئے وہ ٹیم کو دوسری بار عالمی چیمپئن بنوانے میں کردار ادا کریں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی