ٹائیگر وڈ فارمرز انشورنس اوپن کے ابتدائی راؤنڈ سے باہر

ٹائیگر وڈ فارمرز انشورنس اوپن کے ابتدائی راؤنڈ سے باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کیلیفورنیا ( نیٹ نیوز)سٹار امریکن گالفر اور سابق عالمی نمبر ایک ٹائیگر ووڈز فٹنس مسائل کے باعث فارمرز انشورنس اوپن کے ابتدائی راؤنڈ سے ہی باہر ہو گئے۔ ووڈز نے گزشتہ برس کمر کی سرجری کرائی تھی اور اس کے بعد انہوں نے کافی عرصے بعد گالف کے میدان میں واپسی کی تھی لیکن انجری نے فارمرز انشورنس ایونٹ تک ان کا پیچھا نہ چھوڑا، وہ پہلے مرحلے کے گیاراں ہولز کے بعد دوبارہ کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے۔ اور بالا آخر انہیں ایونٹ سے دستبرداری اختیار کرنا پڑی۔