سپر لیگ کا انعقاد پاکستان نہیں دبئی میں اگلے سال ہوگا، نجم سیٹھی

سپر لیگ کا انعقاد پاکستان نہیں دبئی میں اگلے سال ہوگا، نجم سیٹھی

 کراچی (آن لائن)چیئرمین پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ سپر لیگ ضرورکھیلی جائے گی لیکن یہ سیریز پاکستان میں نہیں بلکہ دبئی میں کھیلی جائے گی ،سپر لیگ آئندہ سال ہو سکتی ہے ،سپر لیگ کھیلنے کے لئے غیر ملکی کھلاڑی 100 لاکھ ڈالرمانگ رہے ہیں، بنگلہ دیش کے ساتھ دونوں ممالک میں سیریز کھیلنے کے لئے بی سی بی سے بات چیت جاری ہے، بھارت کے ساتھ سیریز شروع ہوگئی تو کھلاڑی آئی پی ایل میں حصہ لے سکیں گے ،سینٹرل کنٹریکٹ سے متعلق کوئی ایشو نہیں ہے ،ورلڈ کپ ختم ہونے کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ پر بات کریں گے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ کوئی ایشو نہیں ہے ،، ورلڈ کپ ختم ہونے کے بعد سنٹرل کنٹریکٹ پر بات کرینگے ابھی سنٹرل کنٹریکٹ پر کوئی بات نہیں ہورہی، چیئرمین یا کوئی اور اگر درمیان میں آئے تو معاملات مختلف ہوجاتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز کے لئے بات چیت جاری ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی