جنوبی افریقہ اے نے انگلینڈ لائنز کو ہرا کر سیریز جیت لی

جنوبی افریقہ اے نے انگلینڈ لائنز کو ہرا کر سیریز جیت لی

 بنوئی ( نیٹ نیوز) ہینڈرکس کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ اے نے انگلینڈ لائنز کو آخری ون ڈے میں 78 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز 3-1 سے جیت لی۔ لائنز کی ٹیم 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 42.4 اوورز میں 209 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جونی بیئرسٹو اور سامیٹ پٹیل کی نصف سنچریاں بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں جنوبی افریقہ اے ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 287 رنز بنائے، ہینڈرکس نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 107 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، کپتان ڈین ایلگر 66 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ جیک بروکس نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں انگلینڈ لائنز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 43 ویں اوور میں 209 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نی بیئرسٹو کی 64 اور پٹیل کی 55 رنز کی اننگز بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔ کاگیسو ربادا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی