قائد اعظم گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز آج ہوگا

قائد اعظم گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز آج ہوگا

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) قائد اعظم گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز آج پاکستان کسٹمز سپورٹس کمپلیکس کراچی میں ہو گا۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر حنیف خان کے مطابق 15 فروری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں ملک بھر سے 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں پاک کسٹمز، پی آئی اے، این بی پی، ایس ایس جی سی، ریلویز، پولیس، آرمی، پاکستان سٹیل ملز، سندھ اور پنجاب شامل ہیں۔ ، ان ٹیموں کو تین مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایونٹ میں مجموعی طور پر 23 میچز کھیلے جائیں گے، گروپ میچز 7 سے 12 فروری تک جبکہ سیمی فائنلز 13 فروری اور فائنل میچ 15 فروری کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پہلی بار اس ایونٹ کا انعقاد 1995ء میں ہوا تھا اور اس کے بعد اب تک مجموعی طور پر چار بار یہ ایونٹ منعقد ہو چکا ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی