کیریبین پریمیئر لیگ نیلامی،آفریدی سب سے مہنگے داموں فروخت

کیریبین پریمیئر لیگ نیلامی،آفریدی سب سے مہنگے داموں فروخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کنگسٹن (نیٹ نیوز) رواں برس شیڈول کیریبین پریمیئر کرکٹ لیگ کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی ہو گئی۔ غیر ملکی کھلاڑیوں میں شہرہ آفاق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی سب سے مہنگے داموں فروخت ہوئے ہیں۔ آفریدی ڈیڑھ، شعیب ملک ایک لاکھ جبکہ سہیل تنویر 80 جبکہ کامران اکمل 30 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوئے ہیں۔ رواں برس ہونے والی لیگ کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی ہو گئی ہے، جارح مزاج پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو ٹاپ کیٹگری میں رکھا گیا ہے، لیگ کی نئی فرنچائز سینٹ کٹس اینڈ نیوس نے انہیں 1 لاکھ اور 50 ہزار ڈالر کے عوض خریدا ہے، آفریدی لیگ میں سب سے مہنگے غیر ملکی کھلاڑی ہوں گے۔ سہیل تنویر 80 ہزار ڈالرز میں آفریدی کی ٹیم کا حصہ بنے، بارباڈوس نے شعیب ملک کو ایک لاکھ میں جبکہ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو سٹیل نے کامران اکمل کو 30 ہزار ڈالرز میں خریدا ہے۔ آفریدی سمیت، کرس گیل، ڈیرن سیمی، ڈیوائن براوو، کیرن پولارڈ اور سنیل نارائن بھی ایک لاکھ پچاس ہزار ڈالرز میں فروخت ہوئے ہیں۔ سری لنکا کے لاستھ مالنگا اور جے وردھنے ایک، ایک جبکہ دلشان 80 ہزار ڈالرز میں خریدے گئے ہیں۔ کیون پیٹرسن کی قیمت 80 ہزار ڈالرز اور مارٹن گپٹل کی 50 ہزار ڈالرز لگائی گئی ہے۔ ٹیموں کو کھلاڑیوں کے تبادلے کے حوالے سے ایک دن کا وقت دیا گیا ہے۔ اور وہ صرف ایک کھلاڑی کو بدلنے کی اہل ہوں گی۔