سعید اجمل کی ری اسسمنٹ ٹیسٹ رپورٹ کل جاری ہونے کا امکان
لاہور( سپورٹس رپورٹر)معطلی کا شکار سعید اجمل کے ری اسیسمنٹ ٹیسٹ کی رپورٹ میں آنے میں مزید ایک دو روز لگ جائیں گے۔ امکان ہے آئی سی سی اتوارتک رپورٹ جاری کرے۔ سعید اجمل کو ابھی مزید انتظار کرنا ہوگا۔صرف انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے بلکہ رپورٹ کے حصول میں بھی۔ان کے ایکشن کی ری اسیسمنٹ ٹیسٹ کی رپورٹ آج بھی آنے کا امکان نہیں ہے ورلڈ کپ وارم اپ میچز شروع ہورہے ہیں اب کسی بھی ٹیم میں تبدیلی ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت کے بغیر نہیں ہوگی۔امکان ہے سعیداجمل کے ایکشن کی نئی رپورٹ اتوار یا پیر تک سامنے آئے گی۔ سعید اجمل کا بائیومیکنک ٹیسٹ 24جنوری کو چنئی میں ہوا تھا اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس بات کا شدت سے انتظار ہے کہ ان کا اس ٹیسٹ کارزلٹ کب آتا ہے یاد رہے کہ سعید اجمل کا اس سے قبل ہونے والا ٹیسٹ کلیئر نہیں ہوا تھا۔