کرسٹیانو رونالڈو انگلش پریمیئر لیگ تاریخ کے بہترین فٹبالر قرار

کرسٹیانو رونالڈو انگلش پریمیئر لیگ تاریخ کے بہترین فٹبالر قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن ( نیٹ نیوز)شہرہ آفاق پرتگالین فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو انگلش پریمیئر لیگ تاریخ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا دیا۔ رونالڈو نے ماضی کے عظیم فٹ بالرز تھیری ہنری، ریان گگز اور ایرک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انگلش پریمیئر لیگ تاریخ کا بہترین فٹ بالر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ 30سالہ رونالڈو 2003ء میں 18 برس کی عمر میں انگلینڈ پہنچے تھے، سخت محنت اور لگن سے انہوں نے نہ صرف انگلینڈ بلکہ پوری دنیا میں شہرت حاصل کی اور اس بار بھی وہ فیفا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔ پریس ایسوسی ایشن سپورٹس میں آن لائن ووٹنگ ہوئی جس میں رونالڈو کو انگلش پریمیئر لیگ تاریخ کا بہترین فٹ بالر قرار دیا گیا۔