ویسٹ ایشیا بیس بال کپ ٹورنامنٹ 23 فروری سے شروع ہو گا

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ ٹورنامنٹ 23 فروری سے شروع ہو گا

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان بیس بال فیڈریشن (پی بی ایف) کے زیر اہتمام 12 واں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ ٹورنامنٹ 23 فروری سے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ پی بی ایف کے سیکرٹری جنرل خاور شاہ کے مطابق ٹورنامنٹ میں میزبان پاکستان سمیت پانچ غیر ملکی ٹیمیں جن میں ایران، عراق، بھارت، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔ ان ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلے میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ زوروشور سے جاری ہے، کیمپ میں تیس کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ۔ جنہیں ہیڈ کوچ مصدق حنیف تربیت دے رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی