قومی جونیئر رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 9 فروری سے شروع ہو گی

قومی جونیئر رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 9 فروری سے شروع ہو گی

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی جونیئر رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 9 فروری سے پشاور میں شروع ہو گی۔ خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عمر ایاز خلیل نے بتایا ہے کہ ایونٹ میں شریک مردوخواتین کھلاڑیوں کے درمیان انڈر 14 بوائز سنگلز، انڈر 18 بوائز سنگلز اور انڈر 18 گرلز سنگلز کے مقابلے ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایونٹ کیلئے ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے اور ایونٹ میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑی (آج) ہفتہ تک اپنی انٹریز جمع کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آؤٹ سٹیشن سے آنے والے کھلاڑیوں کو 700 روپے روزانہ الاؤنس اور ٹرانسپورٹ الاؤنس دیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی