اپالو کرکٹ کلب نے فیض باغ جمخانہ کو 212رنزسے شکست دے دی

اپالو کرکٹ کلب نے فیض باغ جمخانہ کو 212رنزسے شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) اپالو کرکٹ کلب نے فیض باغ جمخانہ کو 212رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی اپالو نے پہلے کھیل کر 40اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 339رنز بنائے آغا سلمان علی نے 153اور محمد اخلاق نے 120رنز کی اننگ کھیلی وسیم ملک نے 2وکٹیں حاصل کیں فیض باغ جمخانہ 127رنز پر ڈھیر ہوگئی اشفاق گجر نے 44رنز بنائے محمد ندیم نے 4اور کامران حسین نے 2کھلاڑی آوٹ کیے آغا سلمان علی مین آف دی میچ قرار پائے ۔