ورلڈ کپ،پاکستانی ٹیم کا مختصر تربیتی کیمپ سڈنی میں جاری

ورلڈ کپ،پاکستانی ٹیم کا مختصر تربیتی کیمپ سڈنی میں جاری

 سڈنی ( نیٹ نیوز)ورلڈکپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کا مختصر تربیتی کیمپ سڈنی میں جاری ہے ،ہیڈکوچ وقاریونس کی زیر نگرانی قومی ٹیم نے دوسرے روزبھی تینوں شعبوں میں بھرپور پریکٹس کی۔ نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز دوصفر سے ہارنے کے بعد مصباح الحق الیون نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ڈیرے ڈال دیئے ہیں۔ جہاں چار روزہ مختصر تربیتی کیمپ میں کوچز قومی ٹیم کی فائن ٹیوننگ کریں گے۔ کیمپ میں بولنگ،بیٹنگ اور فیلڈنگ کی خامیاں دور کرنے اور ورلڈکپ کے لئے متوازن کمبی نیشن تشکیل دینے کی کوشش کریں گے۔ پی سی بی نے سڈنی میں کھلاڑیوں کو بہترین تربیتی سہولیات فراہم کرنے کا خصوصی انتظام کیاہے۔ جس میں فٹنس کی بحالی کے لئے جم ٹریننگ بھی شامل ہے۔ ٹیم انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہیں۔اور پریکٹس میچوں اور کیویز سے ون ڈے سیریز میں شکست کو بھلاکر ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے کیلئے پراعتماد ہیں۔ فروری کو پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف اور گیارہ فروری کو انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلنے کے بعد بارہ فروری کو ایڈیلیڈ پہنچے گی۔پاکستان اور بھارت کا ورلڈ کپ میں میچ پندرہ فروری کو ایڈیلیڈ میں ہوگا۔ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب12فروری میلبورن میں ہورہی ہے

مزید : کھیل اور کھلاڑی