ٹیم ورلڈ کپ میں سر دھڑ کی بازی لگانے کو تیار ہے،ڈی ویلیئرز

ٹیم ورلڈ کپ میں سر دھڑ کی بازی لگانے کو تیار ہے،ڈی ویلیئرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 جوہانسبرگ ( نیٹ نیوز) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ولیئرز نے کہاہے کہ ان کی ٹیم ورلڈ کپ میں سر دھڑ کی بازی لگانے کے لیے تیارہے۔اے بی ڈی ولیئرز نے کہا کہ ٹیم مکمل طورپر تیار ہے ،پوری ٹیم مکمل یک جہتی کے ساتھ اورفارم میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ سیریز میں میرے رنزاور ہاشم آملہ نے سنچریاں بنائی ہیں اسی طرح ڈیل اسٹین نے وکٹیں لی ہیں یہی کارکردگی ٹیم کو آگے لے جائے گی ،اسی طرح کی چیزوں کوہم ورلڈکپ میں بھی ملحوظ خاطر رکھیں گے۔ ان کاکہناتھا کہ ہم پریشر میں رہتے آئے ہیں اوراس سے انکار کی گنجائش نہیں،ہم نے کبھی ورلڈکپ نہیں جیتا جو ہمارے لیے اچھی خبرنہیں ہے، لوگ ہمیں چوکر کہتے ہیں ہم یکسوہوکر ایک ٹیم کی حیثیت سے دباؤ کے لمحات کو جیت لیں گے۔ آسٹریلیا روانگی سے قبل ان کو الوداع کہنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے تھے جن کو خطاب کرتے ہوئے ڈی ولیئرزنے کہاکہ میںآپ کے لیے ورلڈکپ اورکامیابی کی ضمانت نہیں دے سکتا لیکن میں ضمانت دیتاہوں کہ ہم جیت لیے خوب لڑیں گے۔ہم ایک ایک رن اوروکٹ کے لیے جان کی بازی لگائیں گے۔