ورلڈ کپ کرپشن اور میچ فکسنگ اسکینڈل سے پاک ہو گا،رونی فلینگا

ورلڈ کپ کرپشن اور میچ فکسنگ اسکینڈل سے پاک ہو گا،رونی فلینگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سڈنی(نیٹ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ (اے سی ایس یو) کے سربراہ رونی فلینا گن نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ورلڈ کپ 2015ء کرپشن اور میچ فکسنگ اسکینڈل سے پاک ہو گا۔ میچ فکسنگ اسکینڈل نے گزشتہ کئی سالوں سے کرکٹ کو گھیرے میں لے رکھا ہے اسلئے میگا ایونٹ کو شفاف بنانے کیلئے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ اے سی ایس یو کے سربراہ نے بتایا ہے کہ عالمی کپ کے میزبان ممالک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے حکام نے عالمی کپ کو کرپشن سے پاک بنانے کیلئے اپنے اثر و رسوخ کے مطابق ہر ممکن اقدامات کر رکھے ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں کی یہ تاریخ کا منفرد ایونٹ ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے وقار کو بلند رکھنے کیلئے شائقین کے اعتماد کی بحالی ہمارے لئے اہمیت کی حامل ہے، شائقین یقین کریں یہ کرپشن فری ٹورنامنٹ ہو گا البتہ میچوں میں قسمت کا بھی بڑا عمل دخل ہوتا ہے۔ انہوں نے میزبان ممالک کی طرف سے کھیلوں میں کرپشن کو جرم قرار دینے کے اقدام کی تعریف کی کہ اس سے بکیز کی حوصلہ شکنی ہوئی ہو گی، ہم جانتے ہیں کہ جرائم پیشہ عناصر کھلاڑیوں سے رابطے کیلئے ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کریں گے اسلئے ہم نے کھلاڑیوں کو میگا ایونٹ کے دوران اس طرح کے عناصر سے بچنے کیلئے بھی آگاہی پروگرام کا انتظام کر رکھا ہے۔