مائیکل ہسی کو ورلڈکپ کیلئے جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کاکنسلٹنٹ مقررکردیا گیا

مائیکل ہسی کو ورلڈکپ کیلئے جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کاکنسلٹنٹ مقررکردیا گیا

 سڈنی ( نیٹ نیوز)کرکٹ جنوبی افریقہ نے سابق آسٹریلوی بلے بازمائیکل ہسی کو ورلڈکپ کیلئے جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کاکنسلٹنٹ مقررکردیا ۔کرکٹ جنوبی افریقہ کے اعلامیہ کے مطابق سابق آسٹریلوی بلے بازمائیکل ہسی کو ورلڈکپ کیلئے جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کاکنسلٹنٹ مقررکردیا گیا ہے۔وہ پروٹیز کو آسٹریلوی وکٹوں پر بلے بازی سے آگاہ کریں گے ،وہ ہیڈکوچ رسل ڈومینگوکی معاونت کریں گے ۔رسل ڈومینگونے مائیکل ہسی کی کوچنگ سٹاف میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے\\ اور کہا ہے کہ ہسی کی شمولیت سے پروٹیز کو میگا ایونٹ میں یقیناًفائدہ ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی