سری لنکانے ورلڈ کپ کیلئے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کر لیں

سری لنکانے ورلڈ کپ کیلئے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کر لیں

کولمبو (نیٹ نیوز) سری لنکا کرکٹ نے رواں ماہ شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے سلسلہ میں قومی ٹیم کیلئے کھیلوں کے ماہر نفسیات جریمی سنیپ کی خدمات حاصل کر لیں۔ جریمی اس سے قبل گزشتہ سال نومبر دسمبر میں انگلینڈ کے خلاف منعقدہ ہوم سیریز میں بھی سری لنکن ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جریمی سنیپ 24 فروری سے 9 مارچ تک سری لنکن ٹیم کے ساتھ رہیں گے اور اس عرصے کے دوران وہ انفرادی طور پر کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بڑھانے میں کردار ادا کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی