ورلڈ کپ افتتاحی تقریب میں سابق سٹار کرکٹرز کی بڑی تعداد شریک ہوگی

ورلڈ کپ افتتاحی تقریب میں سابق سٹار کرکٹرز کی بڑی تعداد شریک ہوگی

 میلبورن،ویلنگٹن( نیٹ نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ شروع ہونے سے دو روز قبل کرائسٹ چرچ اور میلبورن میں سجنے والی افتتاحی رنگا رنگ تقریبات میں سابق سٹارز بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریبات 12 فروری کو منعقد ہوں گی۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا مشترکہ طور پر عالمی کپ کے میزبان ہیں اسلئے دونوں ممالک نے علیحدہ طور پر افتتاحی تقریبات کا اہتمام کر رکھا ہے، ان تقریبات میں عوام الناس کا داخلہ مفت ہو گا۔ نیوزی لینڈ میں منعقد ہونے والی تقریب میں مشہور کیوی آرٹسٹس سولو تھری میو، گنی بلیک موراور ہاولے ویسٹنرا اپنے فن سے شائقین کو لطف اندوز کریں گے۔ ، اس کے علاوہ رچرڈ ہیڈلی، سٹیفن فلیمنگ اور برینڈن میک کولم بھی شرکت کریں گے۔ میلبورن میں بھی شیڈول تقریب میں آسٹریلوی ٹیم کے موجودہ اور سابق کرکٹرز شرکت کریں گے اور اس موقع پر موسیقی اور ثقافتی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔ میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریبات پوری دنیا میں سٹارز سپورٹس میں براہ راست نشر کی جائیں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی