ورلڈ کپ جیتنے پر سری لنکن حکومت کا کھلاڑیوں کو مالا مال کرنیکا اعلان

ورلڈ کپ جیتنے پر سری لنکن حکومت کا کھلاڑیوں کو مالا مال کرنیکا اعلان

 کولمبو ( نیٹ نیوز) سری لنکا کی حکومت نے ورلڈ کپ جیتنے پر اپنی قومی ٹیم کو مالا مال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک ملین ڈالر اضافی بونس دیا جائے گا۔ عالمی کپ کا آغاز 14 فروری سے مشترکہ طور پر نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ہو گا جس میں بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ سری لنکا کو ایک بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ سری لنکا نے 1996ء میں رانا ٹونگا کی قیادت میں عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ حکومتی ترجمان راجیتھا سینا رتنے نے میڈیا کو بتایا ہے کہ 1996ء میں ورلڈ کپ جیتنے والی فاتح ٹیم کو نقد انعامات کے علاوہ ڈیوٹی فری کارز اور فری میں مکانات بھی دیئے تھے اسلئے ہم نے اس بار بھی اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے پر مالا مال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر ہماری ٹیم عالمی ٹائٹل حاصل کرنے میں کامیاب رہی تو ٹیم کو ایک ملین اضافی بونس کے علاوہ دیگر مراعات سے بھی نوازا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی