دسمبر2014،بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں 48ملین ڈالر کا اضافہ

دسمبر2014،بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں 48ملین ڈالر کا اضافہ

 لاہور(کامرس رپورٹر) گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال2014-15ء کے ماہ دسمبر2014ء کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی ملکی درآمدات میں 48 ملین ڈالرکا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ مالی سال2013-14ء میں ماہ دسمبر کے دوران 115 ملین ڈالرکی بجلی پیدا کرنے والی مشینری و آلات درآمد کئے گئے تھے جبکہ جاری مالی سال میں ماہ دسمبرکے دوران بجلی پیدا کرنے والے آلات اور مشینری کی ملکی درآمدات کا حجم163 ملین ڈالر تک بڑھ گیا اس طرح گذشتہ مالی سال کے ماہ دسمبر کے مقابلہ میں رواں مالی سال دسمبرکے دوران درآمدات میں 48 ملین ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس