منی مارکیٹ میں سرمائے کی قلت، سٹیٹ بینک نے 631 ارب فراہم کر دئیے

منی مارکیٹ میں سرمائے کی قلت، سٹیٹ بینک نے 631 ارب فراہم کر دئیے

کراچی ( اکنامک رپورٹر)منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت کو دور کرنے کے لئے سٹیٹ بنک نے چھ سو اکتیس ارب روپے فراہم کر دئیے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق سرمایہ فراہم کرنے کے لئے سات روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹی بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی خریداری کی گئی ، خریدے گئے بلز پر شرح منافع آٹھ ، اعشاریہ ، دو ،آٹھ ،فیصد طے پائی۔ اوپن مارکیٹ آپریشن کے لئے چھ سو اکتیس ارب روپے کی پیشکشیں دی گئی تھیں جو تمام قبول کرلی گئیں۔

مزید : کامرس