لاہور سٹاک مارکیٹ
لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز تیزی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر101کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔19 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ17کمپنیوں کے حصص میں کمی۔جبکہ65کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس52.65پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ6274.76پربندہوا۔مارکیٹ میں کل10لاکھ 13ہزار 800 حصص کا کاروبار ہو ا جبکہ گزشتہ روز23لاکھ14 ہزار 400حصص کا لین دین ہوا تھا ۔
مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے3لاکھ43ہزا ر500 حصص، فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ2لاکھ53 ہزارحصص جبکہ عسکری بنک لمیٹڈ کے1 لاکھ19 ہزارحصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ ہونڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت9.19روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی ایم سی بی بنک لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت8.50روپے کم ہو گئی۔