لاہور سٹاک ایکسچینج کا سیف کے تعاون سے ورچو ئل انوسٹمنٹ مقابلہ کے فاتحین کیلئے تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

لاہور سٹاک ایکسچینج کا سیف کے تعاون سے ورچو ئل انوسٹمنٹ مقابلہ کے فاتحین ...

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج نے ساؤتھ ایشین فیڈریشن آف ایکس چینجز (سیف) کے تعاون سے ورچو ئل انوسٹمنٹ مقابلہ کے فاتحین کیلئے تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا جو کہ کیمپس آؤٹ ریچ پروگرام کا چوتھا سیشن ہے۔ 92 ہزار کی خطیر رقم دس فاتحین میں تقسیم کی گئی جس کو (ACCA) گلوبل پاکستان نے سپانسر کیا۔ 20 ہزار روپے کا پہلا انعام آئی بی اے سکھر کے طالبعلم سرفراز احمد گھومرو نے حاصل کیا۔ سیکنڈانعام 15 ہزار روپے اور تھرڈ 10 ہزار روپے بالترتیب آصف منصور اور محمد شہباز نے جیتا۔ ان کے علاوہ سات انعامات جو کہ 5 ہزار روپے فی طالبعلم پر مشتمل تھا علی رضا سعید ، محمد حسام نوید، مبشرالعظیم ، محمد فہد علی سالک، مصطفےٰ علی ، عبداللہ اور مس رنکل رانی نے حاصل کئے۔ ایل ایس ای کے مینجنگ ڈائریکٹر اور سیف کے سیکریٹری جنرل آفتاب احمد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایل ایس ای کی طرف سے ایک ساتھ باقاعدہ طور پردو پروگرام یعنی کیمپس آؤٹ ریچ پروگرام اور سرمایہ کار بیداری پروگرام چلا کر کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے مقاصد پورا کرے گا۔

انھوں نے فاتحین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں سیشن میں حصہ لے کر طلباؤ طالبات کیپیٹل مارکیٹ کے بارے میں بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ۔ اور سیکھنے کا عمل مکمل ہونے پر کیپیٹل مارکیٹ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایل ایس ای نے حالیہ آئی پی او میں حصہ لینے والے طلباؤ طالبات کے ریکارڈ کا مشاہدہ بھی کیا ہے اور زور دیا کہ نئے لوگ آگے آئیں اور کیپیٹل مارکیٹ میں پیش کئے جانے والے پروگراموں سے فائدہ اٹھائیں۔

مزید : کامرس