انکم ٹیکس آرڈنینس 2001کے سیکشن 140 کو فوری طور پر ختم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں ‘شیخ عبدالمنان

انکم ٹیکس آرڈنینس 2001کے سیکشن 140 کو فوری طور پر ختم کرنے کے احکامات جاری کئے ...

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان ہارڈ وئیر ایسو سی ایشن کی ایف بی آر و کسٹم کمیٹی کے چیرمین شیخ عبدالمنان نے مطالبہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈنینس 2001کے سیکشن 140کو فوری طور پر ختم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں کیونکہ اسکی وجہ سے کاروباری برادری اور بینکوں کے درمیان نہ صرف حالات خراب ہو رہے ہیں بلکہ اعتماد بھی ختم ہو رہا ہے جو کسی صور ت ملک کی معاشی واقتصادی صورتحال کے لئے درست نہیں ہے ۔۔انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ایسے اقدامات سے نہ صرف مقامی سرمایہ کار متاثر ہونگے بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بھی حوصلہ شکنی ہو گی، ایف بی آر کے اہلکاروں کو کیسز اپیل میں ہونے کے باوجود بینکوں تک رسائی اور انہیں منجمند کرنے کے اختیارات دینے سے کاروباری ماحول خراب ہو گا ، چیرمین ایف بی آر وکسٹم کمیٹی کے چیرمین شیخ عبدالمنا ن نے کہا کہ ایسے اقدامات کی وجہ سے نہ صرف ٹیکس دہندگان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

، بلکہ تاجر دوست پالسییوں کے باوجود حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔

مزید : کامرس