ُہنڈااٹلس کارز نے ماہانہ فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ُہنڈااٹلس کارز نے ماہانہ فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

لاہور(پ ر) 1992 میں پاکستانی مارکیٹ میں قدم رکھنے سے لے کر آج تک ہنڈا اٹلس کارز پاکستان لمٹیڈ نے کامیابیوں کے کئی روشن شنگ میل عبور کیے ہیں۔ ملک بھر میں موجود ہنڈا کارز کے لاکھوں مطمئن کسٹمرز کا بھر پور اعتماد اس ادارے کی قابل ذکر کارکردگی کا واضع ثبوت ہے۔ ہنڈا اٹلس کارز نے گزشتہ ماہ ماہانہ فروخت کے حوالے سے 3,231گاڑیاں فروخت کر کے نیا ریکارڈقائم کیا ہے۔مقامی مارکیٹ میں مقابلے کی شدید فضا کے باوجود ایک ماہ کے دوران زیادہ سے زیادہ یونٹس کی فروخت کا ریکارڈ ہنڈا کارز کی بھرپور پذیدرائی کا نمایاں ثبوت ہے۔ حال ہی میں متعارف کروائی جانے والی ہنڈا سٹی اور 1.8 کیٹگیری میں ہنڈا سوک نے اس سیل ریکارڈ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سال 2015 کا یہ شاندار آغاز اس بات کا مظہر ہے کہ ہنڈا کارز مقبولیت اور پذیرائی کے حوالے سے ملک کا نمایاں ترین برانڈ ہے۔زیادہ سے زیادہ ماہانہ فروحت کا یہ اعزاز ہنڈا کارز کی بہترین کوالٹی کے ساتھ ساتھ اس کی انتہائی موثر اور متحر ک سیلز فورس، سرگرم ڈیلرزاور ہنڈا کارز کے لاکھوں مطمئین کسٹمرز کی برانڈ کے ساتھ پائیدار وابستی کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ہنڈا کارز کا یہ سنگ میل گزشتہ برس ہنڈا سوک کو ملنے والے \" کار آف دی ائیر\" اور ہنڈا سٹی کو حاصل ہونے والے \" سب سے زیادہ فیول ایفی شینٹ کار\" کے ایورڈ کا تسلسل ہے۔

ہنڈا اٹلس کارز پاکستان نے گزشتہ برس اپریل 2014 سے دسمبر2014 کے دوران قبل از ٹیکس دو ارب پچاس کڑور روپے کے ریکارڈ منافع کا اعلان کیاتھا جو کے سال 2013 میں اسی دورانیہ میں ایک ارب روپے تھا۔بہ قایل ذکر منافع کمپنی پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں زبر دست اضافے کا باعث بنا ہے۔ ہنڈا اٹلس کارز نے ریکارڈ ساز زیادہ سے زیادہ ماہانہ فروخت پر اپنے کسٹمرز ، ڈیلرز ، کمپنی کے سٹاف ، ادارے سا وابستہ افراد اور سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہارکیاہے کہ وہ خوب سے خوب تر کی جستجو کے ساتھ کامیابیوں کے اس سفر کو جاری رکھیں گے۔

مزید : کامرس