بنگلہ دیشی کالی چائے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

بنگلہ دیشی کالی چائے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیشی کالی چائے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ سیاسی کشیدگی کے باعث چائے کی رسد اور مقامی خریداروں میں کمی ہے ۔ چٹاگانگ میں نیلامی کے دوران چائے کے اہم معاہدے 187.97ٹکا فی کلوگرام میں طے پائے جبکہ گزشتہ نیلامی کے دوران چائے کی قیمت 190.61ٹکا فی کلو گرام ریکارڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق نیلامی کے دوران 1.73ملین کلو گرام چائے فروخت کیلئے پیش کی گئی جس میں سے 37فیصد چلائے فروخت نہیں ہوسکی جس کی بڑی وجہ ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے باعث خریداروں کی کمی ہے ۔

گزشتہ نیلامی کے دوران 17.6ملین کلو گرام چائے فروخت کیلئے پیش کی گئی تھی۔

مزید : کامرس