اتار چڑھاؤ کے بعد مندا، انڈیکس میں 15پوائنٹس کی کمی

اتار چڑھاؤ کے بعد مندا، انڈیکس میں 15پوائنٹس کی کمی

کراچی (اکنامک رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری دن جمعہ کواتار چڑھاؤ کے بعد معمولی مندی رہی تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس 34600پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر مستحکم رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں9ارب 62کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت32.70 فیصدکم جبکہ49.45حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی ،سیمنٹ اور فرٹیلازئر سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 34844پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس15.31پوائنٹس کمی سے 34656.94پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر368کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے182کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ 164کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں9ارب،62کروڑ64 لاکھ10ہزار 45روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت گھٹ کر 78کھرب53ارب 48کروڑ12 لاکھ93 ہزار789روپے ہوگئی ۔جمعہ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں 25کروڑ 74لاکھ 33ہزار 780شیئرز رہیں جوبدھ کے مقابلے میں12کروڑ 51لاکھ28ہزار200 شیئرزکم ہیں۔

،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے یونی لیورفوڈز کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت420.00روپے اضافے سے8820.00روپے اورسروس انڈسٹریز کے حصص کی قیمت24.85روپے اضافے سے975.00روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت533.33روپے کمی سے11100.00جبکہ ایکسائیڈ پاک کے حصص کی قیمت20.79روپے کمی سے 1730.00روپے ہوگئی ۔جمعہ کو فوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں2کروڑ3لاکھ61ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1.25روپے اضافے سے32.41روپے جبکہ پاک انٹرنیشنل بلک کی سرگرمیاں1کروڑ74لاکھ 82 ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت50پیسے اضافے سے41.57روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس3.46پوائنٹس کمی سے 22489.58پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس319.78پوائنٹس اضافے سے 55026.07جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس37.32پوائنٹس کمی سے 24887.01پر بند ہوا ۔

مزید : کامرس