ٹیٹرا پیک گلف فوڈ میں جدت کے عزم کا اظہار کرے گا

ٹیٹرا پیک گلف فوڈ میں جدت کے عزم کا اظہار کرے گا

لاہور(پ ر)فوڈ پروسیسنگ اور پیکیجنگ کے حل فراہم کرنے والے عالمی ادارے ٹیٹرا پیک نے دبئی میں منعقد ہونے والے گلف فوڈ برائے 2015 میں شرکت کا اعلان کردیا ہے جہاں وہ فوڈ پروسسینگ اور پیکیجنگ کی صنعت میں مہارت کے ساتھ ساتھ اپنے صارفین کو جدت کی فراہمی کے حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کرے گا ۔\'ترقی کیلئے جدت \'کے عنوان سے ٹیٹرا پیک اپنے صارفین کے لئے ٹیٹرا پیک کسٹمر اوویسز میں خصوصی طور پر میزبانی کریگا جو صارفین کے سامنے اپنے کاروبار میں جدید انداز سے ترقی لانے کا مظاہرہ کیا جائے گا ۔ بڑھتی آمدن، اخراجات پر قابو، ویلیو چین سے خطرے کی کمی اور برانڈ ایکویٹی کی تعمیر یہ چار معاملات خطے میں فوڈ پروسیسنگ اور پیکیجنگ سے متعلق بیشتر کمپنیز کے لئے اہمیت رکھتے ہیں۔ ٹیٹرا پیک گریٹر مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ (جی ایم ای & اے) کے پریذیڈنٹ عمار زاہد نے بتایا کہ گلف فوڈ میں ہماری باقاعدہ موجودگی اور شرکت سے اس خطے کی اہمیت اور صارفین سے متعلق ہمارا عزم اجاگر ہوتا ہے۔ رواں سال ہم اپنے صارفین کو یہ موقع فراہم کررہے ہیں کہ وہ کاروباری حل جدت آمیز طریقے سے تلاش کریں۔ ہم مستقل طور پر اپنے صارفین کے ساتھ کام کررہے ہیں تاکہ ان کے درپیش مسائل کو سمجھیں اور ان کو حقیقی حل فراہم کرنے کے علاوہ انکے کاروبار میں ترقی لانے کیلئے رہنمائی فراہم کریں۔

۔ گلف فوڈ برائے 2015 کا حصہ ہوتے ہوئے ٹیٹرا پیک اپنے خصوصی سیمنارز کا پہلا سلسلہ متعارف کرائے گا تاکہ فوڈ پروسیسنگ اور پیکیجنگ کی صنعت کے حوالے سے پیش رفت اور جدید معلومات فراہم کی جائیں ۔ٹیٹرا پیک نالج سیریز(Tetra Pak Knowledge Series) پیکیجنگ اور ڈیزائن کے رجحانات، تیز ترقی کے حامل شعبہ جات اور ڈیری انڈیکس میں صارفین تک رسائی، ٹیٹرا پیک کی سالانہ رپورٹ کی روشنی میں دودھ سے بنی مصنوعات تیار کرنے والی کمپنیوں کی ترقی کیلئے نئے مواقع کی نشاندہی، عالمی ڈیری صنعت سے متعلق جدید ترین حقائق پر مبنی اعداد و شمار و رجحانات کے حوالے سے پیشکش سمیت وسیع موضوعات کا احاطہ کریگی۔ یہ سیشنز تمام ٹیٹرا پیک صارفین کے لئے ہیں لیکن اس میں شرکت کے لئے ایڈوانس رجسٹریشن ضروری ہے۔ عمار زاہد نے کہا کہ گلف فوڈ ہمیں ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے تا کہ ہم دنیا بھر سے متعلق اپنی جامع مارکیٹ انٹیلی جنس اور تجزیہ پیش کریں۔ ٹیٹرا پیک نالج سیریز میں اہم موضوعات اور مسائل کی نشاندہی کے ساتھ اپنے صارفین کو اس صنعت کے حوالے سے قابل قدر معلومات فراہم کی جائیں گی۔ گلف فوڈ سرگرمیوں سے متعلق جامع پروگرام کے علاوہ ٹیٹرا پیک اپنے صارفین کیلئے ایک تقریب میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب کے مصنف، سینئر مشیر اور ابھرتی مارکیٹوں میں میکرواکنامکس رجحانات کے عالمی ماہر نیناد پیسک (Nenad Pacek)کو بطور مہمان خصوصی پریذنٹیشن کے ساتھ انہیں مدعو کیا گیا ہے۔ نینا پیسک جدید معاشی و کاروباری امکانات اور جی ایم ای & اے خطے میں مہارت کے حوالے سے ایک خصوصی پریذنٹیشن پیش کریں گے جس کے ذریعے خطے میں کمپنیوں کو کاروباری حکمت عملی کے حوالے سے امکانی طور پر امداد فراہم کی جاسکے گی۔ گریٹر مڈل ایسٹ اور افریقہ کے 49 ممالک میں کام کرنے والا یہ خطہ بدستور ٹیٹرا پیک کی انتہائی تیزی سے ترقی کرنے والی مارکیٹوں میں شامل ہے جہاں اس کی خطے میں صف اول کی فوڈ کمپنیوں کے ساتھ دیرینہ شراکت داریاں ہیں۔ ٹیٹرا پیک نے گزشتہ سال تقریبا 28 ارب پیکجز فراہم کئے جن میں بنیادی طور پر دودھ سے بنی مصنوعات اور فروٹ جوسز پر مشتمل کٹیگریز ہیں۔

مزید : کامرس