ڈی جی انویسٹمنٹ بورڈ پنجاب کی چیئرمین سند ھ انویسٹمنٹ بورڈ سے ملاقات

ڈی جی انویسٹمنٹ بورڈ پنجاب کی چیئرمین سند ھ انویسٹمنٹ بورڈ سے ملاقات

لاہور( کامرس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پالیسی اینڈ پراجیکٹ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ مس لبنیٰ پٹھان نے کراچی میں سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر آصف اے بروہی سے ملاقات کی۔مسی لبنیٰ پٹھان نے ڈاکٹر آصف بروہی کو انویسٹمنٹ بورڈ پنجاب کے ویژن ،پالیسیوں اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ انویسٹمنٹ بورڈ پنجاب ایگریکلچر ،لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی اور صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہا ہے ۔ مزیدبراں قطر ،افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں سے سرمایہ کاری پنجاب میں لانے پر بھی خاطر خواہ توجہ دی جا رہی ہے ۔ مس لبنی پٹھان نے تجویز پیش کی کہ پنجاب انویسٹمنٹ بورڈ اور سندھ انوسٹمنٹ بورڈ انفارمیشن شیئرنگ اور ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے مشترکہ منصوبے شروع کر سکتے ہیں ۔

ڈاکٹر آصف بروہی نے اس تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اداروں کی مشترکہ کوششوں سے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے منصوبے قابل عمل ہیں ۔

مزید : کامرس