ٹولنٹن مارکیٹ میں گندگی کے باعث تعفن پھیلنے لگا،تاجر اور گاہک پریشان

ٹولنٹن مارکیٹ میں گندگی کے باعث تعفن پھیلنے لگا،تاجر اور گاہک پریشان

 لاہور ( اسد اقبال )صو بائی دارالحکو مت میں واقع برائلر ،مٹن اور بیف گوشت کی سب سے بڑی ٹو لنٹن مارکیٹ ضلعی حکو مت کے ماتحت اداروں کی عد م تو جہی کے باعث مسائل سے دوچار ہے،پوری مارکیٹ میں گندگی کی بھرمار ہے جبکہ گندگی سے اٹھنے والے تعفن نے مارکیٹ کے قریب سے گزرنے والے شہریوں کو اذیت سے دوچار کر رکھا ہے۔دوسر ی جانب دکانداروں پربرائلر ودیگر گوشت کی لو ڈنگ اور ان لو ڈنگ گاڑیو ں کے غلط نظام نے ٹریفک مسائل کو بھی جنم دے رکھا ہے۔دکانداروں کے مطابق سالانہ کروڑوں روپے ٹیکس ادا کر نے کے باوجود ٹولنٹن مارکیٹ کے لیے حکو متی سطح پر کوئی ریلیف تو درکنار درپیش مسائل کے حل کے لیے کو ئی داد رسی تک نہیں ہوئی ۔روزنامہ پاکستان کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق لاہور میں واقع ٹو لنٹن مارکیٹ میں روزانہ کروڑوں روپے کا کاروبار ہو تاہے اور یہاں سے درجنوں ٹن گوشت روزانہ لاہور بھر میں سپلائی کیا جاتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹو لنٹن مارکیٹ میں تھوک کا بڑے پیمانے پر کام ہو تا ہے ۔ صبح سویرے شروع ہو نے والے اس کاروبار کے لیے سینکڑوں گاڑیاں چکن ، مٹن ، بیف اور مچھلی آتی ہے اور دکاندار چکن کو گوشت کی تیاری کے لیے کئی ایک مراحل سے گزارتے ہیں جس سے خون سمیت گندگی پھیل جاتی ہے اور دکاندار عارضی طور پر گندگی کے لیے ڈرمز استعمال کر تے ہیں جس سے اٹھنے والے تعفن نے خریداری کر نے والو ں سمیت ٹو لنٹن مارکیٹ کے قریب سے گزرنے والے شہریو ں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ متعلقہ محکمہ کے اہلکار بھی ٹو لنٹن مارکیٹ میں صفائی کے لیے اپنے فرائض صحیح طر یقہ سے سر انجام نہیں دیتے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1