دکانداد اپنی مدد آپ کے تحت مارکیٹ کے مسائل حل کرتے ہیں،طارق جاوید

دکانداد اپنی مدد آپ کے تحت مارکیٹ کے مسائل حل کرتے ہیں،طارق جاوید

لاہور ( وقائع نگار )مسلم لیگ ن ٹر یڈرز ونگ ٹو لنٹن مارکیٹ کے صدر طارق جاوید اور ایگزیکٹو ممبر جاوید اقبال نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ضلعی حکو مت کو تحریری و زبانی گزارشات کر نے کے باوجو د ٹو لنٹن مارکیٹ کے مسائل پر آج تک تو جہ نہیں دی گئی اور دکاندار اپنی مدد کے آپ مارکیٹ مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھاتے آئے ہیں تاہم بڑے پیمانے پر فنڈز کی ضرورت کے باعث کئی ایک کام جوں کے توں ہیں انھوں نے بتایا کہ ٹو لنٹن مارکیٹ میں دکانداروں نے صفائی کے لیے خو د انتظامات کر رکھے ہیں جس کے لیے مارکیٹ کو روزانہ دو بار دھو یا جاتا ہے تاکہ پھیلنے والی گندگی کو صاف رکھا جائےتاہم تھوک کی سطح پر کاروبار ہونے اور مارکیٹ میں وسائل کی کمی کے باعث گندگی ہر وقت موجو د رہتی ہے ۔ جس کے لیے محکمہ کارپوریشن بھی صحیح تعاون نہیں کر تا ۔ انھو ں نے بتایا کہ یو نین نے اپنی مدد آ پ کے تحت مارکیٹ کے بیشتر راستو ں میں ٹف ٹائل کا کام شروع کروایا ہو ا ہے ٹو لنٹن مارکیٹ کو اپنی اصل حالت میں لانے کے لیے حکو مت کو اس مارکیٹ کو وسیع کر نے کے لیے اقدامات اٹھانے چائیے ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ یو نین کی جانب سے ایسے افراد جو مر دہ اور بیمار جانوروں کا گوشت فروخت کر تے ہیں ان کو مارکیٹ سے باہر کر دیا گیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1