برائیلر کے پروں،چونچ،پنجوں اور چربی کی صفائی کیلئے بھٹیاں بھی قائم ہیں

برائیلر کے پروں،چونچ،پنجوں اور چربی کی صفائی کیلئے بھٹیاں بھی قائم ہیں

لاہور ( وقائع نگار )ٹولنٹن مارکیٹ کے عقب میں برائیلر کا کاروبار کر نے والوں نے برائیلر کے پر ، چو نچ،پنجے اور چربی کو صاف کرنے سمیت پروں کو علیحد ہ کر نے کے لیے بھٹیاں تیار کر رکھی ہیں جہاں پر چار سو گندگی اور قریب بہنے والے گندے نالے سے اٹھنے والے تعفن نے کئی کاریگروں کو بھی بیماریوں سے دوچار کر دیا ہے ۔سروے کے مطابق ٹو لنٹن مارکیٹ میں روزانہ لاکھوں روپے کاکاروبار صرف اس چیز کا ہو رہا ہے جس کو عام شہری تیار ہوتا دیکھ لے تو کبھی کھانے کی ہمت نہ کرے ۔شہر میں عارضی ٹھیلے والو ں اور گردو نواح کے دکاندنروں نے دمچی ،پوٹ ، کلیجی ، چونچ کو کوئلوں پر پکاکر بڑے پیمانے پر کاروبار شروع کر رکھا ہے جبکہ در حقیقت یہ اشیاء اتنی مضر صحت ہوتی ہیں کہ ان کو کھانے سے پیٹ سمیت مختلف بیماریوں کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1