پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہوٹلوں پر چھاپے،ناقص صفائی پر جرمانے
لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فیلڈ ٹیم نے گزشتہ روزضلع لاہور میں مختلف مقامات کا دورہ کیا اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر جرمانے کئے اور بہتری کے احکامات جاری کئے ۔ تفصیلات کے مطابق شالیمار ٹاؤن میں نیلم سینیماچوک پر واقع بٹ مرغ چنے اور گوگا مرغ چنے کو صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے جرمانہ کیا علاوہ ازیں گلبرگ ٹاؤن میں فیٹ برگر کو زائید المیعاد جوس بیچنے کی بنا پر جرمانہ کیا گیا ۔