لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 22اہلکاروں کی گریڈ 17میں ترقی

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 22اہلکاروں کی گریڈ 17میں ترقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (اپنے خبر نگا رسے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی محکمانہ پرموشن کمیٹی کی سفارش پر 22اہلکاروں کو گریڈ 17میں ترقی دے دی گئی ہے ۔ترقی پانے والے پانچ سٹا ف افیسروں میں محمد شفیق ایاز کو ریگولر بنیاد وں پر جبکہ سید تنویر الحسن ‘ ندیم اقبال ‘ محمد ارشد اور جاوید صابر کو ایکٹنگ چارج کی بنیاد پر گریڈ 17میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ترقی دی گئی ہے۔نو پرائیوٹ سیکرٹریوں(گریڈ 17) کو ترقی دے کر ایکٹنگ چارج کی بنیاد پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر (جنرل کیڈر) بنا دیا گیا ہے ان میں اکبر علی ‘ہارون رشید ‘خالد پرویز ‘ریاض احمد ‘ ارشد پرویز ‘مظہر مقصود بٹ ‘ارشد علی ڈوگر‘ شیر احمد اعوان اور جاوید اقبال شامل ہیں ۔چا رسب انجینئروں(گریڈ 16) محمود اختر ‘ محمد دین ‘ سید سلیم عباس زیدی اور عبد الرشید کو ریگولر بنیاد وں پر بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ ترقی دی گئی ہے ۔اس کے علاوہ کمپیوٹر آفیسر غلام انور اور محمد ایوب کو ریگولر بنیادوں پر ترقی دے کر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمپیوٹر‘سرکل ہیڈ ڈرافٹسمین عزت علی کو ترقی دے کر چیف ڈرافسٹمین اورسینئر سکیل سٹینو گرافر ناصر محمود کو ترقی دے کر پرائیوٹ سیکرٹری بنا دیا گیاہے ۔