ضلعی انتظامیہ کی 35ٹیمیں کرایوں پر عملدرآمد کرانے کیلئے کوشاں

ضلعی انتظامیہ کی 35ٹیمیں کرایوں پر عملدرآمد کرانے کیلئے کوشاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی 35چھاپہ مار ٹیمیں شہر کے 9 ٹاؤنز میں نئے کرایہ ناموں پر عملدرآمد کروانے اور او ور چارجنگ کو روکنے کے لئے فیلڈ میں موجود ہیں۔ اسی طرح ضلعی انتظامیہ کا سپیشل سکواڈ چوبرجی چوک اور ماچس فیکٹری جی ٹی روڈ پر بھی موجود ہے۔ٹیموں نے گزشتہ روز کارروائی کر تے ہوئے310گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ چیکنگ کے دوران 43 گاڑیوں کے خلاف شکایات پائی گئیں ،21گاڑیوں کے چا لان کیے گئے،6گاڑیوں کو بند کروا دیا گیا جبکہ مسافرو ں سے کرایہ کی مَد میں زائد وصول کیے گئے10ہزار3سو روپے بھی مسافروں کو واپس کروادئیے گئے۔