پرائس مجسٹریٹوں کے 845مقامات پر چھاپے،83گرانفروشوں کے چالان
لاہور(جنرل رپورٹر)پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ڈی سی او کی ہدایت پر شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 845مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر83 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,10,700 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔17افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر38افراد کو گرفتار کروایا گیا
جن میں سے21افراد کو 3دن کے لیے جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔