پیپلز پارٹی نے اقتدار میں آتے ہی مزدوروں کو حقوق دیے،جہانگیر بدر

پیپلز پارٹی نے اقتدار میں آتے ہی مزدوروں کو حقوق دیے،جہانگیر بدر

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کی نئی نامزد ہونے والی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نوین بخاری کو نوٹیفکیشن دینے کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ،مہمان خصوصی چےئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری ڈاکٹر جہانگیر بدر، نوید چوہدری ، آصف خان تھے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر جہانگیر بدر ، نوید چوہدری ، آصف خان ، لاہور کے صدر نصیر احمد ، عمر حیات تبسم ، خاور محمود کھٹانہ، شیخ علی سعید، خالد بٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد انسانی حقوق کے چارٹر پر رکھی گئی ہے اور پیپلز پارٹی نے اقتدار میں آتے ہی 1973 ؁ء کے آئین میں مزدوروں ، کسانوں، طالب علموں ، خواتین ، اقلیتوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کو بنیادی انسانی حقوق دےئے۔، پیپلز پارٹی کے اقتدار میں آنے سے پہلے آمروں نے پاکستان کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق سلب کر رکھے تھے ، پیپلز پارٹی نے ہر آمر کے دور میں پاکستان کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی بحالی کے لئے جدوجہد کی اور اس جدوجہد میں پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنوں نے قیدو بند کی صعوبتوں کے ساتھ ساتھ اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں ، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس میں انسانی حقو ق کا ونگ ہے اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے یو این او کے انسانی حقوق کے چارٹر پر دستخط کئے سٹینڈ لیا انہوں نے پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے عہدیداران کو تاکید کی وہ جہاں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی دیکھیں تو بلا تفریق مظلوم کی مدد کریں ، تقریب میں یاسمین فاروق، عثمان الحق قریشی، مسرت صدیقی ، اختر حسین شاہ و دیگران نے بھی شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1