امت مسلمہ گستاخ خاکوں کی حمایت کرنے والے ملکوں کا بائیکاٹ کرے،مفتی ظفر جبار

امت مسلمہ گستاخ خاکوں کی حمایت کرنے والے ملکوں کا بائیکاٹ کرے،مفتی ظفر جبار

لاہور(نمائندہ خصوصی) جماعت اہلسنت پاکستان نے فرانسیسی میگزین میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ خود اظہار آزادی رائے کی آڑ میں عالمی دہشت گردی کی حمایت کررہے ہیں گزشتہ روز ڈیفنس میں ایک اہم اجلاس اور سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ مفتی ظفر جبار چشتی، لاہور کے امیرسید شمس الدین بخاری،مولانا علامہ اشرفعلی سعیدی،قاری نذیر احمد قادری اور محمداسلم نواز قادری سمیت دیگر نے کہا امت مسلمہ کو گستاخانہ خاکے شائع کرنے والوں کی حمایت کرنے والے تمام ممالک کا سفارتی بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھاکہ اسلامی سربراہی کانفرنس طلب کرکے ان مسلم حکمرانوں کا بھی احتساب کیا جائے جنہوں نے پیر س میں گستاخانہ میگزین کی حمایت میں ہونے والے مارچ میں شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1