سندھ اور پنجا ب کے حکمران کاشتکاروں کا استحصال کر رہے ہیں،رحیق عباسی

سندھ اور پنجا ب کے حکمران کاشتکاروں کا استحصال کر رہے ہیں،رحیق عباسی

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان عوامی تحریک نے سندھ میں گنے کے کاشتکاروں کو حکومت کی اعلان کردہ امدادی قیمت نہ ملنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے حکمران کاشتکاروں کے استحصال میں ایک ہیں۔ مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے عوامی تحریک سندھ کے رہنماؤں مخدوم ندیم ہاشمی، خواجہ شریف اور قیصر اقبال قادری سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک سندھ کے رہنما گنے کے کاشتکاروں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر آواز بلند کریں اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ دار اور کارخانہ دار ذہنیت رکھنے والی حکمران کلاس کاشتکاروں کا استحصال کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ میں چینی کی قیمت میں 2بار اضافہ ہو چکا ہے مگر گنے کی قیمت نہیں بڑھائی جاتی اوراگر بظاہر اعلان بھی کیا گیا ہے تو وہ کسانوں کو ادا نہیں ہو رہی جو کسان اور ان کے بچوں کے ساتھ زیادتی اور زراعت کو تباہ کرنے کی سازش ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1