اسلام کی تعلیمات سچائی انصافاور عدل پرمبنی ہیں،علامہ قمر الزمان اعظمی

اسلام کی تعلیمات سچائی انصافاور عدل پرمبنی ہیں،علامہ قمر الزمان اعظمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) ورلڈ اسلامک مشن کے سیکرٹری جنرل،عظیم مذہبی سکالر،اسلامک سنٹر مانچیسٹر کے ڈائریکٹر اور درجنوں کتابوں کے مصنف ،صاحب دیوان شاعر حضرت علامہ قمر الزمان اعظمی نے کہا ہے کہ اسلام کی تعلیمات سچائی انصاف اور عدل پرمبنی ہیں اس لیے ہرایک کے دل میں بھی جگہ بنالیتی ہیں آج پوری دنیا کے دانشور یہ تسلیم کرچکے ہیں کہ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہی انسانیت کی فلاح ہے امریکہ اور یورپ میں لوگ تیزی سے اسلام قبول کررہے ہیں مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ بھی اپنی زندگیوں کو اسلام اور رسول اللہؓ ﷺ کی شریعت کے مطابق گزارنے کا پابند بنائیں ۔اگر آج اُمت مسلمہ سچے دل سے رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات کی پابند ہو جائے تو آج بھی مسلمانوں کو عظمت رفتہ حاصل ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ دشمنان اسلام اپنی پوری طاقت کے ساتھ اسلام کو مٹانے کے درپے ہیں مگر وہ اسلام کے چراغ کو بجھانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ میں جمعتہ المبارک کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے کیا۔علامہ قاری محمد زوار بہادر،پیر سید مظفر حسین شاہ اور دیگر علماء بھی اس موقع پر موجود تھے۔علامہ اعظمی نے مزید کہا کہ پاکستان کی بقاء اور ترقی کا دارومدار نفاذ نظام مصطفےٰﷺ میں ہے