پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کو فنی تربیت دے گی

پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کو فنی تربیت ...

لاہور (لیڈی رپورٹر) چیئرپرسن چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو،مسز صبا صادق کی خصوصی کاوش پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو اور پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین ایک یاداشت پردستخط کئے گئے۔ اس معاہدہ کے تحت چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو پنجاب میں مقیم نادار اور بے سہارا بچوں اور بچیوں کو پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے ذریعے فنی تربیت دی جائیگی اس معاہدہ کی مدت دس سال پر محیط ہوگی پنجاب ٹریننگ ووکیشنل کونسل کی طرف سے ایک سنٹر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں قائم کیا جائیگا جہاں بچوں کو کمپیوٹر، الیکٹریکل، ووکیشنل، بیوٹیشن اور ہوم اپلائنسز سے متعلق فنی تربیت دی جائیگی۔اس سنٹر میں باقاعدہ کورسز کا آغاز رواں ماہ کردیا جائیگا۔اس موقع پر چیئر پرسن چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو،مسز صبا صادق نے کہا کہ یہ بچے ہماری ذمہ داری اور ہمارے ملک کا مستقبل ہیں اور انھیں فنی تعلیم سے آراستہ کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔چیئر پرسن چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو،مسز صبا صادق نے صوبائی وزیر زکوۃٰ و عشر ندیم کامران، چیئر مین پنجاب ٹریننگ ووکیشنل کونسل فیصل اعجاز اور سیکریٹری زکوۃٰ حبیب الرحمٰن گیلانی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1