اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر فوری طورپر رائے شمار ی کرائے،راحیلہ خادم حسین

اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر فوری طورپر رائے شمار ی کرائے،راحیلہ خادم حسین

لاہور( لیڈی رپورٹر) چیئر مین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے وومن ڈویلپمنٹ راحیلہ خادم حسین نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ فوری رائے شماری کرائے پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر کسی قسم کے مذاکرات نہیں کرے گاپوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار سے خطاب کررہی تھی ۔راحیلہ خادم حسین نے مزید کہا اقوام متحدہ کا فرض ہے کہ وہ اپنی منظور کی گئی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کی آزادی کا حق دے ۔مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کی آواز بلند کی جب تک کشمیر کو آزادی نہیں ملتی ہم چین نہیں بیٹھیں گے۔اس سلسلے میں عالمی برادری کی خاموش سمجھ سے بالاترہے ۔

۔دیگر مسلم ممالک کو بھی کشمیری عوام کی حمایت میں پاکستان کا ساتھ دینا ہوگا۔دنیا میں سب سے بڑا جمہوریت کا دعوے دار بھارت معصوم کشمیریوں پر اپنی طاقت کا مظاہرہ کررہا ہے ۔بھارت کے ہاتھ بے گناہ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ اگر امن کا دائی ہے تو وہ کشمیر یوں کا ان کو حق دلائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1